بھارت کو واضح بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان مکمل تیار ہے ، شاہ محمود قریشی 

Indian Army targets unarmed civilians on LOC: Shah Mehmood Qureshi
کیپشن: فوٹو : بشکریہ نیونیوز سکرین شاٹ

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےکہا ہے کہ ایل او سی پر بھارتی فوج نے نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا ہے ۔ بھارت کو واضح بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان مکمل تیار ہے.

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور ڈی آئی ایس پی آر  میجر جنرل بابر افتخار نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر سیز فائر کی  مسلسل خلاف  ورزیوں  کے بارے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایل او سی پر بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل خلاف ورزیاں دیکھنے میں آرہی ہیں ۔ گزشتہ روز بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر رہاہے ۔ بھارت نے ایل او سی پر بزدلی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ ہمارے پاس بھارتی فوج کی جانب سے  نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے کے مکمل ثبوت ہیں ، پاکستان کے پاس مزید خاموش رہنے کاکوئی جواز نہیں ہے ۔ بھارتی حکومت ریاستی دہشت گردی کو ہوا دے رہی ہے ۔ جس کے ہمارے پاس ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں ۔ دہشت گردی کی تازہ مثال کوئٹہ اور پشاور کے حملے ہیں ۔ بھارت کا اصلی چہرہے بے نقاب کرنا ہے ۔

وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ وقت آگیاہے کہ قوم اور عالمی برادری کو اعتماد میں لیں ۔ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کامیابیاں بھارت سے ہضم نہیں ہوررہی ہیں ۔ ہمارے نو ہزار کے قریب سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے ہیں ۔ ہندوستان اور عالمی برادری کے سامنے ڈوزیئر پیش کررہاہوں ۔ بھارت کا فاشسٹ چہرہ دنیا کے سامنے عیاں ہوچکا ہے ۔ مزید خاموش رہنا خطے کے امن و استحکام کے لیے مفاد میں نہیں ہے ۔ نائن الیون کے بعد پاکستان فرنٹ لائن سٹیٹ بن چکا ہے ۔  جس کی وجہ سے 126 ارب ڈالر کا نقصان بھی  اٹھانا پڑا ہے ۔ 

انہوں نے کہا کہ بھارتی  کارروائیوں کی مزید تفیصلات ہمارے پاس موجود ہیں جو بوقت ضرورت استعمال کی جاسکتی ہیں ۔ کالعدم تنظیموں کو علما اور آفیشلز کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کرنے کی اطلاعات ہیں ۔ دہشت گردی کے خلاف 83 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں ۔ بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیاں پاکستان میں کالعدم تنظیموں کی پشت پناہی کررہی ہیں ۔ دہشت گرد کراچی اور پشاور میں اپنی کارروائیاں کریں گے ۔ 

وزیر خارجہ شاہ محمود کا کہناتھاکہ بھارت نے پاکستان میں دہشت گردی کے لیے 22 ارب ڈالر کی فنڈنگ کی ہے ۔بھارت کو واضح بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان مکمل تیار ہے ۔ گلگت الیکشن کے بعد بھارت کے ارادے نیک نہیں ہیں ۔ بھارت سی پیک کو سبو تاژ کرنا چاہتا ہے ۔ 

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ بھارت کی جانب سے دہشت گردی کی فنڈنگ کے ثبوت موجود ہیں ۔  کرنل راجیش پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ ہے ۔ بھارت کی جانب سے دہشت گردوں کو اسلحہ اور فنڈنگ کی جارہی ہے ۔ بھارت پاکستان میں کالعدم تنظیموں کی معاونت کررہاہے ۔ 

ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفر نس میں مزید بتایا کہ کرنل راجیش  چار کالعدم تنظیموں کے ارکان سے ملے ۔ پنجاب بنک آف انڈیا سے 28 ہزار ڈالر منتقل کیے گئے ۔ بھارتی سفارتخانے مسلسل دہشت گردی کی کارروائیوں کا گڑھ  بن چکے ہیں ۔ انڈین سفارتخانہ بلوچستان میں مسلسل نیشنل ازم  کو ہوا دے رہاہے ۔ 

سرحد کے ساتھ بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ٹھکانا ہے ۔ بھارتی خفیہ ایجنسی  را کی جانب سے تین اعشاریہ تئیس بلین ڈالر ٹرانسفر کیے گئے ۔ بھارت نے 30 داعش دہشت گردوں کو  پاکستان میں حملوں کے لیے ٹریننگ دی ۔ الطاف حسین گروپ کے بھی بھارت سے تعلقات کے ثبوت موجود ہیں ۔ بھارت نے سی پیک کو نقصان پہنچانے کے لیے خصوصی ملیشیا بنائی ہے ۔ را کے پاکستان میں ہونےو الی دہشت گردی میں ملوث ہونے کے مکمل ثبوت موجود ہیں ۔ الطاف گروپ نے بھارت میں را کے آفیسروں سے ملاقات کی ۔ 

ڈی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ قندھار میں سفارتخانے کو  پاکستان کے خلاف کارروائی کے لیے تیس ملین ڈالر دیے ہیں ۔ الطاف گروپ کی بھارتی ایجنسی کے خفیہ اہلکاروں کے بارے میں ان کا کہناتھاکہ سرفراز مرچنٹ اور اس کے ساتھ اس بات کی تصدیق کرچکے ہیں ۔ سرحد کے ساتھ بھارتی سفارتخانہ پاکستان کے خلاف کارروائیوں کا گڑھ ہے ۔ بھارت ان کالعدم تنظیموں کے ارکان کو اسلحہ ، ایمیونیشن سمیت ایکسپلسو ڈایوئیسز فراہم کررہاہے ۔