Get Alerts

ایک گھنٹے میں 52 قانون پاس کرنے والے ہمیں طعنہ دے رہے ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف

 ایک گھنٹے میں 52 قانون پاس کرنے والے ہمیں طعنہ دے رہے ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے ن لیگ کے خلاف سیاسی بیانات دینے والوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ "آدھی رات کو ایک گھنٹے میں 52 قانون پاس کرنے والے ہمیں طعنہ دے رہے ہیں۔"

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (پہلے ٹویٹر) پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے مزید کہا کہ وہ لوگ جو اسمبلیاں توڑ کر سیاسی بحران پیدا کرتے ہیں، آج آئینی ترمیم اور قانون سازی پر ہمیں سبق دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وزیر دفاع نے اس حوالے سے کہا کہ "اخلاق باختہ لوگ پاک دامنی پر لیکچر دے رہے ہیں۔"

ایک اور بیان میں خواجہ آصف نے سابق سپریم کورٹ جج جسٹس منصور علی شاہ کی جانب سے استعفے پر لکھے گئے شعر کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ یہ شعر اس وقت کیوں یاد نہیں آیا جب انصاف کا قتل عام ہو رہا تھا اور ججوں کا ایک گروہ سیاسی مفادات کا محافظ بن چکا تھا۔

"یہ ججز آئین اور قانون کے بجائے سیاسی مفادات کے محافظ بنے ہوئے تھے، سیاسی پارٹی کے ورکر بن چکے تھے۔ شعر لکھنے سے پہلے اپنا ماضی یاد کر لیتے تو شاید کوئی شرم اور حیا آ جاتی،" خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا۔

ٹیگز: