غزہ : خان یونس سے ایک اور اسرائیلی یرغمالی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق، حماس نے اعلان کیا ہے کہ اس لاش کو آج رات اسرائیل کے حوالے کیا جائے گا۔ معاہدے کے تحت غزہ سے 28 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں واپس کی جانی ہیں، اور بدلے میں اسرائیل 360 فلسطینی مزاحمت کاروں کی میتیں واپس کرے گا۔
دوسری طرف، اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ صیہونی فورسز نے غزہ سٹی اور خان یونس پر حملے کیے، جس کے نتیجے میں مزید 2 فلسطینی شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔ غزہ میں ایک اجتماعی قبر سے 51 مزید لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
اس صورتحال پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ سیز فائر معاہدہ بہت نازک ہے، اور امن کے لیے ضروری ہے کہ اس معاہدے کا احترام کیا جائے۔