Get Alerts

کراچی: شارع فیصل پر ای چالان کا آغاز، حد رفتار کے سائن بورڈ لگ گئے

کراچی: شارع فیصل پر ای چالان کا آغاز، حد رفتار کے سائن بورڈ لگ گئے

کراچی: کراچی میں ای چالان کے نظام کے تحت شہر کی سب سے بڑی سڑک، شارع فیصل پر حد رفتار کے سائن بورڈ نصب کر دیے گئے ہیں۔ ڈی ایس پی ایڈمن کاشف ندیم کے مطابق، شارع فیصل پر کاروں اور جیپوں کے لیے حد رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ رکھی گئی ہے، جبکہ ہیوی وہیکلز جیسے بسوں اور ٹرکوں کے لیے حد رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے۔

کاشف ندیم نے بتایا کہ جو گاڑیاں حد رفتار سے تجاوز کریں گی، ان کے ای چالان کی کارروائی خودکار طریقے سے کی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے کیمروں کا استعمال کیا جائے گا جو رفتار کی نگرانی کریں گے اور تجاوز کرنے والی گاڑیوں کے چالان خود بخود جاری کر دیے جائیں گے۔

ٹیگز: