مظفر آباد: آزاد جموں و کشمیر کی سیاسی فضا میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیراعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔ پارٹی قیادت نے تحریک کے لیے اپنی جانب سے فیصل راٹھور کو نیا وزیراعظم نامزد کیا ہے۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تصدیق کی ہے کہ تحریکِ عدم اعتماد آج ہی آزاد کشمیر اسمبلی میں جمع کرائی جائے گی۔ سیاسی حلقوں میں اس اقدام کو حکومت کے لیے ایک بڑا چیلنج قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ اپوزیشن کی سرگرمیوں میں بھی تیزی آ گئی ہے۔