Get Alerts

پشاور ہائیکورٹ کا سرکاری وسائل کے سیاسی سرگرمیوں میں استعمال پر پابندی کا حکم

پشاور ہائیکورٹ کا سرکاری وسائل کے سیاسی سرگرمیوں میں استعمال پر پابندی کا حکم

پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری وسائل کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے حکومت کو ہدایت کی ہے کہ جلسوں، ریلیوں اور ملین مارچ میں سرکاری مشینری یا ملازمین کا استعمال نہ کیا جائے۔

یہ فیصلہ ایک درخواست کی سماعت کے دوران آیا جس میں کہا گیا تھا کہ صوبائی حکومت سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری وسائل کا استعمال کر رہی ہے اور احتجاجی سرگرمیوں میں استعمال ہونے والی مشینری وفاق کے قبضے میں ہے۔

عدالت نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری حکم میں کہا کہ سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری وسائل کا استعمال آئین کے آرٹیکل 4، 5 اور 25 کی خلاف ورزی ہے، اور یہ قومی خزانے کا ضیاع ہے۔

حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ ریاست کو سرکاری اور سیاسی تقریبات میں واضح تفریق کرنی چاہیے، اور سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری وسائل کا استعمال اختیارات کے ناجائز استعمال کے زمرے میں آتا ہے۔

ٹیگز: