Get Alerts

سرکاری سکیم کے تحت حج واجبات جمع کرانے کی آخری تاریخ کل

سرکاری سکیم کے تحت حج واجبات جمع کرانے کی آخری تاریخ کل

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے سرکاری سکیم کے تحت حج کے خواہشمندوں کے لیے اہم اعلان کیا ہے کہ حج واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کا آخری دن 15 نومبر، بروز ہفتہ ہے۔

ترجمان وزارت نے عازمین کرام سے تاکید کی ہے کہ واجبات جمع کراتے وقت کمپیوٹرائزڈ بینک رسید لازمی حاصل کریں تاکہ درخواست کی منسوخی سے بچا جا سکے۔

وزارت کے مطابق نامزد بینک کل واجبات کی وصولی کے لیے کھلے رہیں گے، اور حج کے خواہشمندوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بروقت ادائیگی کر کے اپنے مقام کو یقینی بنائیں۔

ٹیگز: