راولپنڈی: ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 289 رنز کا ہدف دے دیا۔
پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے۔ جنتھ لیاناگے 54 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ کمنڈو مینڈس نے 44، سدیرا سماراوکرما نے 42 اور کامل مشارا نے 27 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور حارث رؤف نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد وسیم جونیئر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
سری لنکا کی جانب سے ونندو ہسارنگا اور پرامود مدوشن 37 اور 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جس سے ان کا ٹیم اسکور 288 پر پہنچا۔