واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ حقیقی بہتر تعلقات کا آغاز کر رہے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کئی محاذوں پر تعاون کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ پاکستان اور اس کے رہنماؤں کیساتھ امریکا کے تعلقات پہلے سے بہت زیادہ بہتر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔
Starting to develop a much better relationship with Pakistan and its leaders. I want to thank them for their cooperation on many fronts.
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) October 14, 2017
قبل ازیں واشنگٹن میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کئی سال تک امریکا سے فائدہ اٹھایا ہے اور اب اس نے بحیثیت قوم امریکا کا پھرسے احترام کرنا شروع کر دیا ہے۔ لہذا ہم اب پاکستان کے ساتھ حقیقی بہتر تعلقات کا آغاز کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک فوج نے سرحدی علاقے میں آپریشن کر کے 5 افراد پر مشتمل امریکی کینیڈین خاندان کو بازیاب کرایا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مغویوں کی بازیابی میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے اسے پاک امریکا تعلقات کا ایک مثبت لمحہ قرار دیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں