Get Alerts

پاکستان نے تین ملکی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو پچھاڑ دیا

پاکستان نے تین ملکی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو پچھاڑ دیا

کرائسٹ چرچ: سہ ملکی ٹی 20 ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی ۔

تفصیلات کے مطابق گرین شرٹس نے 164 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا ۔ محمد نواز نے 38 ، افتخار احمد نے 25 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔ ٹیم کے باقی کھلاڑیوں میں رضوان 34 ، کپتان بابراعظم 15 ، حیدر علی 31 جبکہ شان مسعود 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

قومی ٹیم کی کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے لئے پاکستان کی ٹیم منتخب ہو چکی ہے ۔ مڈل آرڈر کے کچھ مسائل سامنے آئے ، جب ورلڈ کپ شروع ہوگا ٹیم میں اعتماد آجائے گا ، امید ہے ٹیم اچھی کارکردگی دکھائے گی ۔

ٹیگز: