Get Alerts

اداکارہ نصرت آرا کو دنیا سے رخصت ہوئے 8 برس ہو گئے

اداکارہ نصرت آرا کو دنیا سے رخصت ہوئے 8 برس ہو گئے

لاہور : معروف پاکستانی اداکارہ نصرت آرا کو ہم سے جدا ہوئے آج 8 سال بیت گئے۔ نصرت آرا نے اپنے فنی کیریئر میں صرف ایک ہی مشہور ڈرامہ "عینک والا جن" کیا، لیکن اسی کردار نے انہیں بے پناہ شہرت عطا کی۔ ان کا کردار "بل بتوڑی" بچوں اور بڑوں دونوں میں مقبول ہوا، اور یہ ڈرامہ 90 کی دہائی میں سرکاری ٹی وی پر نشر ہو کر ایک کلاسک بن گیا۔

نصرت آرا نے کراچی سے لاہور منتقل ہو کر بڑے ڈراموں میں کام کرنے کی کوشش کی، لیکن "عینک والا جن" کے علاوہ انہیں کوئی اور اہم پروجیکٹ نہ مل سکا۔ کام کی کمی اور مالی مشکلات کے باوجود، انہوں نے اپنے کام کو دل سے کیا اور "بل بتوڑی" کا کردار اتنی مہارت سے ادا کیا کہ وہ ہر دل میں بستی رہیں۔

"عینک والا جن" نہ صرف بچوں بلکہ بڑوں میں بھی بے حد مقبول ہوا۔ ہر نئی قسط کے لیے بچوں میں بے چینی اور انتظار ہوتا تھا، اور نصرت آرا کا کردار اس سیریز کی خاص پہچان بن گیا۔

بدقسمتی سے، نصرت آرا 14 اکتوبر 2017 کو پھیپھڑوں کے عارضے کے باعث لاہور میں 65 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ ان کی جدائی نے پاکستانی شو بز انڈسٹری کو ایک ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ ان کا کردار اور فن ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ٹیگز: