Get Alerts

آئی ایم ایف کی آؤٹ لک رپورٹ میں پاکستان کی معیشت کے لیے خوشخبری

آئی ایم ایف کی آؤٹ لک رپورٹ میں پاکستان کی معیشت کے لیے خوشخبری

اسلام آباد:بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی معیشت کے حوالے سے اپنی نئی آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں معاشی نمو، مہنگائی اور بے روزگاری کے حوالے سے مثبت توقعات ظاہر کی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی معاشی نمو 2025 میں 3.5 فیصد اور 2026 میں 4.3 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ، مہنگائی کی شرح 2025 میں 23.6 فیصد رہنے کے بعد 2026 میں 14.3 فیصد تک کم ہونے کا امکان ہے۔

کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2025 میں ملکی پیداوار (GDP) کا 1.8 فیصد ہوگا جو 2026 میں کم ہو کر 1.3 فیصد تک پہنچ جائے گا۔ بے روزگاری کی شرح میں بھی کمی متوقع ہے، جو 2025 میں 8.3 فیصد سے گھٹ کر 2026 میں 7.3 فیصد ہو جائے گی۔

رپورٹ میں پاکستان کی توانائی کے شعبے میں تیل کی درآمد میں نمایاں حیثیت کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ معیشت میں استحکام کے باوجود مہنگائی کا مسئلہ ایک بڑا چیلنج برقرار ہے۔

ٹیگز: