امریکی حکومت نےسگریٹ نوشی کے لیے عمر مختص کر دی

امریکی حکومت نےسگریٹ نوشی کے لیے عمر مختص کر دی

نیویارک:سگریٹ نوشی یا تمباکو نوشی ایک تشویشناک عادت ہےجو کہ مرد، خواتین اور نوجوا ن نسل کے لئے بے شمار صحت اور معاشی مسائل کا پیش خمیہ ہے۔
سگریٹ نوشی کے مسائل کے پیش نظر امر یکہ میں ایک قانون پاس کیا گیا ہے جس کے پیش نظر 21سال سے کم عمر افراد اب سگریٹ کا استعمال نہیں کر پائیں گے۔
21 سال سے کم عمر افراد پر سگریٹ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق شناختی کارڈ دکھائے بغیر کسی کو سگریٹ فراہم نہیں کیے جائیں گے۔پہلے دکاندان شناختی کارڈ سکین کریں گے پھرسگریٹ دیں گے۔ تاہم عدالتی فیصلے کی پیروی کرتے ہوئے اب کسی ریسٹورنٹ، کیفے یا ہوٹل میں سگریٹ کے استعمال پرپابندی عائد ہو گی۔