مشکلات کے شکار بچوں کا نسلی بنیاد پر موازنہ نہیں کرنا چاہیے ٗ پریانیکا چوپڑا

 مشکلات کے شکار بچوں کا نسلی بنیاد پر موازنہ نہیں کرنا چاہیے ٗ پریانیکا چوپڑا

ممبئی : بھارتی اداکارہ پریانیکا چوپڑا نے شامی مہاجر کیمپ کے دورے پر اعتراض کرنے والے بھارتیوں کی بولتی بند کردی

اطلاعات کے مطابق پریانیکا چوپڑا یونیسیف کی خیر سگالی سفیر ہیں اور انہوں نے گزشتہ دنوں اردن میں شامی پناہ گزین بچوں کے کیمپ کا دورہ کیا تھا جس کی تصاویر اور ویڈیوز انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی تھی جس پر بھارتیوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنانا شروع کیا دیا۔


ایک بھارتی نے کہا کہ آپ انڈیا کے دیہات کا بھی دورہ کریں جہاں پر بچے قحط سالی کا شکار ہیں ۔ جس پر پریانیکا چوپڑا نے کہا کہ وہ 12سال سے یونیسیف انڈیا کے ساتھ کام کر رہی ہیں اور کئی بھارتی دیہات کا دورہ بھی کر چکی ہیں لیکن آپ بتائیں آپ نے کتنے بچوں کے پاس وقت گزارا ہے۔

اس کے ساتھ پریانیکا نے کہا کہ مشکلات کا شکار بچوں کا موازنہ نہیں کرنا چاہیے ۔