Get Alerts

ترک حاجی کو بچانے پر شہزادہ سلطان کی طرف سے اعزاز

ترک حاجی کو بچانے پر شہزادہ سلطان کی طرف سے اعزاز
کیپشن: فائل فوٹو

    مدینہ منورہ:  محکمہ سیاحت و قومی آثار کے سربراہ شہزادہ سلطان بن سلمان نے مدینہ منورہ کے ایک ہوٹل کے استقبالیہ میں کام کرنے والے سعودی شہری فہد الحربی کو ترک حاجی کی جان بچانے پر اعزاز سے نوازا ۔

ترک حاجی گھٹن کے بعد ہوٹل کے دروازے کے سامنے بیہوش ہو کر گر گیا تھا۔ الحربی نے ہلال احمر ایمبولینس پہنچنے سے قبل ترک حاجی کو ابتدائی طبی امداد مہیا کر دی۔ شہزادہ سلطان  نے الحربی کو توصیفی سند ،انعام اور ہوٹلنگ کے اسپیشل ٹریننگ پروگرام کی فیس عطا کر دی۔