سعودی عرب کی دو بڑی آئل فیلڈز پر ڈرون حملے

سعودی عرب کی دو بڑی آئل فیلڈز پر ڈرون حملے
کیپشن: حملوں کا ذمہ دار یمن کے حوثی باغیوں کو ٹھہرایا جا رہا ہے، میڈیا رپورٹس۔۔۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ رائٹرز

ریاض: برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سعودی عرب کی سرکاری آئل کمپنی کی دو آئل فیلڈز پر ڈرون حملوں سے آئل فیلڈز میں آگ لگ گئی جس سے فضا میں دھوئیں کے بادل چھا گئے۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایک ڈرون حملہ آرمکو کمپنی کے بڑے آئل پروسیسنگ پلانٹ عبقیق اور دوسرا مغربی آئل فیلڈ خریص پر کیا گیا جب کہ حملے کے نتیجے میں دونوں آئل فیلڈز پر لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں حملوں کا ذمہ دار یمن کے حوثی باغیوں کو ٹھہرایا جا رہا ہے تاہم حوثی باغیوں کی جانب سے اب تک حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے جب کہ سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس حملے کے حوالے سے اہم بیان جاری کیا جائے گا۔