احتساب عدالت نے دو سابق وزرائے اعظم کیخلاف اہم فیصلہ سنا دیا

National Assembly,PMLN,PDM,Shahbaz Sharif,Pakistan National Assembly

اسلام آباد:احتساب عدالت نے دوسابق وزرائے اعظم پر بجلیاں گرادیں ،سابق چیئرمین اوگرا توقیر صاد ق کی غیر قانونی تقرری ریفرنس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی ،سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست مستر د کر دی ،کرپشن ریفرنس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سمیت چھ ملزمان نامزد ہیں ۔

احتساب عدالت نے سابق چیئرمین او گرا توقیر صادق کی غیر قانونی تقرری ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے تینوں ملزمان کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا ،احتساب عدالت نے راجہ پرویز اشرف سمیت تمام ملزمان کیخلاف ٹرائل جاری رکھنے کا حکم جاری کر دیا ،کرپشن ریفرنس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سمیت چھ ملزمان نامزد ہیں ۔ملزمان پر خلاف قانون اور میرٹ سے ہٹ کر توقیر صادق کو چئیرمین اوگرا تعینات کرنے کا الزام ہے۔

احتساب عدالت کی طرف سے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف ،سابق سیکرٹری سکندر حیات میکن ،سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر اوگرا جاوید نذیر کی درخواستیں مستر د کر دی گئیں ،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے تینوں ملزمان کی درخواستوں پر فیصلہ سنادیا ۔