میٹا نے تیزرفتار اور طاقتور اے آئی سسٹم ایل ایل ایم پرکام شروع کردیا

میٹا نے تیزرفتار اور طاقتور اے آئی سسٹم ایل ایل ایم پرکام شروع کردیا

نیویارک :میٹا نے تیزرفتار اور طاقتور اے آئی سسٹم ایل ایل ایم پرکام شروع کردیا ہے۔  فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی مرکزی کمپنی میٹا نے اے آئی کی  مقبولیت کے بعد اسی طرز کے اپنا ذاتی ایل ایل ایم نظام بنانے کا اعلان کیا ہے۔


وال سٹریٹ جنرل کے مطابق یہ ایک نیا، تیزرفتار اور طاقتور اے آئی سسٹم ہوگا۔ اسے اوپن اے آئی کے مقبول ترین چیٹ جی پی ٹی کے مقابلے میں مزید بہتر کرکے پیش کرنا ہے۔

اس حوالے سے  مارک زکر برگ نے  ایک منصوبہ شروع کیا تھا جس میں اے آئی ٹولز کی تیاری شامل ہے۔ مارک زکربرگ جنریٹوو اے آئی کے بارے میں بہت سنجیدہ ہیں اور اسے آگے بڑھانا چاہتے ہیں جبکہ میٹاورس پر اپنی توجہ کم کردی ہے۔

ماہرین نے مطابق میٹا کے پاس تصاویر، آواز، ٹیکسٹ وغیرہ کا ایک بہت ہی بڑا ڈیٹا ہے جس پر ماڈل اور ایل ایل ایم بنائے جاسکتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں