تیسرا ون ڈے :پاکستان ویمن ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

تیسرا ون ڈے :پاکستان ویمن ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

کراچی : پاکستان ویمن ٹیم نے جنوبی افریقہ کی ٹیم کو شکست دے دی ۔ پاک جنوبی افریقہ ون ڈے سیزیر کے آخری میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 8 وکٹوں کے شکست دیدی۔

کراچی میں تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے آخری میچ میں جنوبی افریقہ ویمن ٹیم نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 48.1 اوورز میں 185 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے  لورا وولورڈ نے صفر، تزمین برٹس نے 32، لورا گوڈال نے 13،سن لوس نے 10،میری زانے کیپ نے 21، ندینہ دی کلرک نے 60، ڈیلمی ٹکر نے 25، سینالو جافٹا نے 6،آیابونگا خاکہ نے 8،ماساباطاکلاس نے 5 رنز بنائے۔

پاکستان کی طرف سے بائولنگ کرتے ہوئے سعدیہ اقبال نے دو،ڈیانا بیگ نے ایک، وحیدہ اختر نے ایک،  نشاراسندھو نے  دو، ندا ڈار نے دو، عالیہ ریاض نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان ویمنز ٹیم نے 186 رنز کا ہدف 38 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان کی جانب سےسدرہ امین 68اور بسمہ معروف 60رنز بنا کر نمایاں رہیں، واضح رہے کہ جنوبی افریقہ ویمن ٹیم نے تین میچوں کی سیریز دو،ایک سے جیت لی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں