Get Alerts

عراق کا تاریخی دریا فرات پانی کی شدید کمی کا شکار، نجف اور سماوہ شہر پانی سے محروم

عراق کا تاریخی دریا فرات پانی کی شدید کمی کا شکار، نجف اور سماوہ شہر پانی سے محروم

نجف : عراق کا تاریخی دریا فرات ان دنوں پانی کی شدید قلت کی وجہ سے تاریخ کی سب سے کم سطح پر بہہ رہا ہے۔ ملک میں بدترین خشک سالی اور پانی کی کمی نے چار کروڑ 70 لاکھ آبادی کو متاثر کیا ہے۔

نجف کی یونیورسٹی کے ماہر حسن الخطیب کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتوں میں دریائے فرات نے کئی دہائیوں میں سب سے کم پانی کی سطح دیکھی ہے۔ اب ملک کو دریا سے ملنے والا پانی اپنے حصے کا صرف 35 فیصد سے بھی کم ہے، جس کی وجہ سے نجف اور سماوہ کے شہر تقریباً پانی سے محروم ہو چکے ہیں۔

عراقی وزارتِ آبی وسائل کے ترجمان نے بتایا کہ مصنوعی جھیلوں میں بھی پانی کی سطح انتہائی کم ہو گئی ہے، جس سے پانی کا معیار بھی خراب ہو رہا ہے اور ماحولیاتی نظام خطرے میں ہے۔ لوگ دریا میں خود رو آبی پودوں سے بھی پریشان ہیں جو ہر دن پانچ لیٹر پانی جذب کرتے ہیں اور سورج کی روشنی اور آکسیجن روک کر آبی جانوروں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

ٹیگز: