Get Alerts

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا چین کے شہر ژوہو میں پرتپاک استقبال، تعلقات مضبوط کرنے پر زور

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا چین کے شہر ژوہو میں پرتپاک استقبال، تعلقات مضبوط کرنے پر زور

ژوہو، چین: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری چین کے شہر ژوہو پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ ژوہو کے میئر اور پاکستانی سفارتکاروں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گورنر کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔

گورنر سندھ نے ژوہو میونسپل پیپلز گورنمنٹ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کی جس میں دونوں جانب سے تعلقات کو مضبوط بنانے، تجارت کو بڑھانے اور سرمایہ کاری کے مواقع پر مفصل بات چیت ہوئی۔

ملاقات کے دوران حیدرآباد اور ژوہو شہروں کو 'سسٹر سٹیز' بنانے کی تجویز زیر غور آئی، جسے دونوں رہنماؤں نے مثبت انداز میں دیکھتے ہوئے آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔کامران خان نے کہا کہ چین کی ترقی میں ڈیموں کا بہت بڑا کردار ہے، اور پاکستان میں بھی پائیدار ترقی کے لیے ڈیموں کی جلد تعمیر ضروری ہے۔

انہوں نے سندھ میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع کی طرف توجہ دلائی اور بتایا کہ حکومت سرمایہ کاروں کو سہولتیں دینے کے لیے ون ونڈو آپریشن کے تحت کام کر رہی ہے، خاص طور پر انفراسٹرکچر اور انرجی جیسے شعبوں میں۔

گورنر سندھ نے موجودہ حکومت کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں، اور پاکستان-چین تعلقات کے فروغ سے دونوں ممالک کی صنعتی اور معاشی ترقی کو نیا رخ ملے گا۔

ٹیگز: