Get Alerts

مصر کی عدالت نے معروف فنکارہ وفا عامر کے خلاف غلط بیانی کرنے پر ٹک ٹاکر مروہ یسری کو دو سال قید کی سزا سنادی

مصر کی عدالت نے معروف فنکارہ وفا عامر کے خلاف غلط بیانی کرنے پر ٹک ٹاکر مروہ یسری کو دو سال قید کی سزا سنادی

قاہرہ :  مصر کی الاسکندریہ کی عدالت نے معروف فنکارہ وفا عامر کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹے الزامات لگانے پر ٹک ٹاکر مروہ یسری کو دو برس قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔

فنکارہ وفا عامر نے مروہ یسری کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا جس میں الزام تھا کہ مروہ نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا تھا کہ وفا عامر انسانی جسمانی اعضا کا کاروبار کرتی ہیں، جس کی وجہ سے مشہور مصری فٹبالر ابراہیم شیکا کی موت ہوئی۔

ابراہیم شیکا، جو الزمالک کلب کے معروف کھلاڑی تھے، اپریل 2025 میں کینسر کے باعث 28 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ مروہ یسری نے عدالت کو بتایا کہ اس نے یہ معلومات الاسکندریہ کے ایک شخص بیک بکس سے حاصل کی تھیں۔

فنکارہ وفا عامر نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر عدالت اور وزارت داخلہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ٹیگز: