اسلام آباد: لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجار نے پاکستان مانومنٹ اور اسلام آباد پولیس لائنز کا دورہ کیا، جہاں فیڈرل کانسٹیبلری کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔
احمد الحجار نے یادگارِ شہدا پر حاضری دی اور شہدا کی یاد میں پھولوں کی چادر چڑھائی۔ لبنانی وزیر داخلہ نے شہدا کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔
اس موقع پر احمد الحجار نے شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ دورے کے دوران انہیں اسلام آباد پولیس اور سکیورٹی انتظامات سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔