Get Alerts

 ایم کیو ایم نے پرانی روایت برقرار رکھی، بات سنے بغیر شور شرابہ کرکے چلی گئی: شرجیل میمن

  ایم کیو ایم نے پرانی روایت برقرار رکھی، بات سنے بغیر شور شرابہ کرکے چلی گئی: شرجیل میمن

کراچی: سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے آج بھی اپنی پرانی روایت برقرار رکھی، بات سنے بغیر ایوان میں شور شرابہ کیا اور واک آؤٹ کرکے چلی گئی۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ ایم کیو ایم بلدیاتی انتخابات سے بھاگ گئی تھی، کیونکہ اسے معلوم تھا کہ عوام میں اس کی کوئی مقبولیت نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ایم کیو ایم کی کارکردگی صفر ہے۔

 شرجیل میمن نے کہا کہ مصطفیٰ کمال اپنی ہی پارٹی کے رہنما خالد مقبول صدیقی کو ’’را‘‘ کا ایجنٹ قرار دیتے رہے ہیں، جبکہ آج خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال دونوں ایک ساتھ وفاقی کابینہ کا حصہ ہیں۔ سینئر وزیر سندھ نے کہا کہ اگر دونوں رہنماؤں کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف دیے گئے بیانات غلط تھے تو انہیں عوام سے معافی مانگنی چاہیے۔

ٹیگز: