رقص دیکھ کر اجے دیوگن شرمندہ

رقص دیکھ کر اجے دیوگن شرمندہ

ممبئی : بالی ووڈ سٹار اجے دیوگن اداکاری جیسی بھی کر لیں لیکن ڈانس کے معاملے میں وہ کافی کمزور مانے جاتے ہیں۔ اس کا بڑا ثبوت اجے دیوگن کی پرانی فلموں میں ان کا رقص ہے۔ جنہیں اب وہ خود دیکھ کر بھی کافی شرمندہ ہوجاتے ہیں۔

اداکارہ پری نیتی چوپڑا نے انسٹاگرام اکاو نٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ اجے دیوگن کے ساتھ ان کی پرانی فلم ”یہ راستے ہیں پیار کے“ دیکھ رہی ہیں۔جس پر پری نیتی نے کہا کہ اجے خوش نہیں کہ ہم ان کی فلم دیکھ رہے ہیں۔

اجے دیوگن کو دیکھ کر صاف اندازہ ہورہا ہے کہ وہ کافی شرمندہ ہورہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں