حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیدی ہے اور نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔ 
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ حماد اظہرکے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1روپیہ 79پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور ڈیزل کی قیمت میں 2روپے 32 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے جبکہ مٹی کا تیل 2 روپے6 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے۔

426a63db735c171bc37453cde48be03c


پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی قیمت کم ہو کر 108 روپے 56 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 110 روپے 76 پیسے، ڈیزل آئل کی نئی قیمت 77 روپے 65 پیسے اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت80 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔