پنجاب حکومت سے مذاکرات کامیاب، ینگ ڈاکٹرز کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

پنجاب حکومت سے مذاکرات کامیاب، ینگ ڈاکٹرز کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

لاہور: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے محکمہ صحت پنجاب سے مذاکرات کامیاب ہو گئے اور ہڑتالی ڈاکٹرز نے آج سے ہسپتالوں کی او پی ڈیز میں ڈیوٹی دینے کا اعلان کر دیا۔ ینگ ڈاکٹرز نے ہسپتالوں کی ایمرجنسی سروس بند کرنے کی کال بھی واپس لے لی۔

لاہور سمیت پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں 15 روز تک ہڑتال رہی اس دوران محکمہ صحت نے غیر حاضر 76 ڈاکٹروں کو معطل کیا۔ 11 لیڈی ڈاکٹرز کی تنخواہیں کاٹی گئیں جبکہ 926 نئے ڈاکٹر بھرتی کیے گئے۔ پنجاب حکومت نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطالبات تسلیم کر لیے۔

انڈکشن پالیسی پر اکیڈمک کونسل جائزہ لے گی اور تنخواہوں میں 10 فیصد سالانہ اضافہ کیا جائے گا۔ ایڈہاک ڈاکٹرز کی مستقلی کی سمری وزیر اعلی کو ارسال کی جائے گی اور فارغ کیے گئے ڈاکٹرز کو واپس بُلا لایا جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں