کئی ممالک بھارت کو انٹیلی جنس میں مدد دے رہے ہیں ، نیا انکشاف

کئی ممالک بھارت کو انٹیلی جنس میں مدد دے رہے ہیں ، نیا انکشاف

نئی دلی: نریندر مودی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کو کئی ممالک کی جانب سے انٹیلی جنس سروس دے جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے یوم آزادی کی مرکزی تقریب سے خطاب میں نریندرمودی نے انکشاف کیا کہ دنیا کے کئی ممالک بھارت کو انٹیلی جنس میں مدد دے رہے ہیں اور ہم ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کرلڑ رہے ہیں۔
اپنے اس نئے انکشاف کے بعد انھوں نے ایک بار پھر سے سرجیکل اسٹرائیک کی کہانی چھیڑ ڈالی اور بڑے غرور سے دعویٰ کیا کہ انھوں نے پاکستان کی حدود میں داخل ہو کر کارروائی کی ۔اس کے علاوہ انھوں نے کشمیر پر بات چیت کرتے ہوئے کشمیری حریت پسندوں کو مذاکرات اور قومی دھارے میں شامل ہونے کی دعوت بھی دی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں جوکچھ بھی ہوتا ہے اس میں بیان بازی بھی بہت ہوتی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ کشمیر کا حل امن میں ہی ہے ۔