لاہور : لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ سیاسی تبدیلیاں معاشی استحکام پر اثر انداز نہیں ہونی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ لاہور چیمبر آف کامرس کے سابق صدر ہونے کی حیثیت سے کاروباری ماحول کو بخوبی سمجھتے ہیں اور صنعتکاروں کو برآمدات بڑھانے پر خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
اسحاق ڈار نے بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ میثاق معیشت کے قیام کے لیے انہوں نے بھرپور کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت کے دوران ملک کی معیشت بہتر سمت میں گامزن تھی۔
نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان ملکِ کلمہ طیبہ کے نام پر قائم ہے، اور ہمیں ملک کی ترقی کے لیے ایک متحد حکمت عملی اپنانا ہوگی۔