Get Alerts

غزہ پر اسرائیلی حملے جاری،مزید 54 فلسطینی شہید، غذائی قلت سے اموات میں اضافہ

غزہ پر اسرائیلی حملے جاری،مزید 54 فلسطینی شہید، غذائی قلت سے اموات میں اضافہ

غزہ : اسرائیل کی قابض فوج کے غزہ پر حملے نہ رک سکے، جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 54 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق یہ ہلاکتیں غزہ اور رفح کے قریب ایک امدادی مرکز پر اسرائیلی فضائی حملوں کے دوران ہوئی ہیں، جہاں امداد کے منتظر شہری نشانہ بنے۔

وزارت صحت نے بتایا کہ اسرائیل کی طرف سے جبری قحط کی وجہ سے فلسطینیوں میں غذائی قلت کی شدت بڑھ گئی ہے، جس کے باعث مزید چار افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ اس طرح غزہ میں غذائی قلت سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 239 ہو گئی ہے، جن میں 106 بچے بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی الحاق اور یہودی بستیوں کی توسیع کے منصوبوں کے خلاف حماس نے آج یوم غضب منانے کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بھی کہا ہے کہ وہ گریٹر اسرائیل کے نظریے کے تحت ایک تاریخی اور روحانی مشن پر ہیں، جس میں ان کی بہت زیادہ دلچسپی ہے۔

ٹیگز: