بونیر: محکمہ انتظامیہ نے بونیر کی پانچ سب ڈویژنز ڈگر، گڈزئی، گگرا، مندنڑ اور چغرزی میں سیلاب کی ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر بونیر نے متاثرہ علاقوں کے لیے ہنگامی نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سیلاب سے بچاؤ، امدادی کارروائیوں اور بحالی کے لیے فوری طور پر اپنے ہنگامی منصوبے فعال کریں اور تمام دستیاب وسائل متحرک کریں۔
انہوں نے افسران کو ہر وقت دستیاب رہنے اور ہفتہ وارنہ ڈیوٹی کو یقینی بنانے کا بھی حکم دیا ہے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں فوری ردعمل ممکن ہو سکے۔ ساتھ ہی، نقصانات کا فوری تخمینہ لگا کر رپورٹ بھی طلب کر لی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر بونیر نے واضح کیا ہے کہ یہ ہنگامی حکم نامہ تاحکم ثانی نافذ العمل رہے گا اور تمام محکمے اس پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں۔