Get Alerts

خیبرپختونخوا میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی، بونیر میں ایمرجنسی نافذ، مہمند کے فضائی حدود میں ہیلی کاپٹر سے رابطہ منقطع

خیبرپختونخوا میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی، بونیر میں ایمرجنسی نافذ، مہمند کے فضائی حدود میں ہیلی کاپٹر سے رابطہ منقطع

پشاور:خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے۔ ضلع بونیر میں کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں 78 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ صوبہ بھر میں مجموعی طور پر اموات کی تعداد 146 تک پہنچ گئی ہے۔ بونیر کے 12 سے زائد دیہات شدید متاثر ہوئے ہیں جس کے پیش نظر وہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور ہنگامی بنیادوں پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

باجوڑ کی تحصیل سالارزئی میں آسمانی بجلی گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں 16 افراد جان کی بازی ہار گئے، 3 زخمی ہیں اور 7 افراد کی تلاش جاری ہے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ گزشتہ رات شدید بارشوں نے پورے گاؤں تباہ کر دیے، اور ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ کرکے انہیں ہنگامی ڈیوٹی پر بلا لیا گیا ہے۔

دوسری جانب، ضلع مہمند کے فضائی حدود میں صوبائی حکومت کا امدادی سامان لے جانے والا ہیلی کاپٹر MI-17 سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ وزیر اطلاعات علی امین گنڈاپور نے بتایا کہ خراب موسم کی وجہ سے ہیلی کاپٹر سے رابطہ ختم ہو گیا ہے اور اسے دوبارہ بحال کرنے کے لیے تمام ممکنہ کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ساتھ ہی، علاقے میں فوری طور پر ریسکیو ٹیمیں بھیجی جا رہی ہیں۔

صوبائی حکومت کا دوسرا ہیلی کاپٹر ضلع بونیر میں ریسکیو آپریشنز میں مصروف ہے تاکہ متاثرین کو فوری امداد فراہم کی جا سکے۔

ٹیگز: