Get Alerts

پاکستان کا ‘گریٹر اسرائیل’ کے قیام پر احتجاج، بیانات مسترد

پاکستان کا ‘گریٹر اسرائیل’ کے قیام پر احتجاج، بیانات مسترد

اسلام آباد: پاکستان نے غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے اقدام پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے "گریٹر اسرائیل" کے قیام سے متعلق بیانات کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیل کی اشتعال انگیز اور جارحانہ تقاریر کی بھرپور مذمت کرتا ہے اور عالمی برادری سے بھی مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ایسے بیان بازی کی سختی سے مذمت کرے۔

پاکستان نے اقوام متحدہ کے چارٹر اور متعلقہ قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی پر عالمی برادری کو خبردار کیا ہے اور اسرائیلی مظالم کو روکنے کے لیے فوری اور موثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

علاوہ ازیں، پاکستان نے فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کا بھرپور اعادہ کیا ہے۔

ٹیگز: