جکارتہ: انڈونیشیا کے جزیرے فلوریس کے قریب 7.7 شدت کے شدید زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، کئی عمارتیں اور مکانات منہدم ہونے سے کم از کم 20 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
زلزلے کے جھٹکوں کے بعد شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور ہزاروں افراد محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہوگئے۔ زلزلے کے بعد متعدد آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے جبکہ بعض علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور مواصلاتی و بجلی کا نظام متاثر ہوا۔
انڈونیشین حکام نے زلزلے کے بعد ساحلی علاقوں کے لیے سونامی کی ابتدائی وارننگ جاری کی، تاہم بعد ازاں وارننگ واپس لے لی گئی۔ بعض علاقوں میں ایک میٹر سے کم اونچی سونامی لہریں ریکارڈ کی گئیں۔
زلزلے کے مرکز کی گہرائی سے متعلق ابتدائی رپورٹس میں اختلاف ہے، تاہم انڈونیشیا کی موسمیاتی، جیو فزیکل اور ارضیاتی ایجنسی کے مطابق مرکزی زلزلہ کم گہرائی پر آیا تھا۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور مزید جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔