Get Alerts

اسلام آباد پولیس کے 27 تھانوں کو 30 نئی گاڑیاں مل گئیں

اسلام آباد پولیس کے 27 تھانوں کو 30 نئی گاڑیاں مل گئیں

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے 27 تھانوں کے لیے 30 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری نے ایک تقریب میں گاڑیوں کی چابیاں پولیس حکام کے حوالے کیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پرانی اور ناکارہ گاڑیوں کے ساتھ جدید پولیسنگ کے تقاضے پورے کرنا مشکل ہے، نئی گاڑیوں کی فراہمی سے پولیس کا رسپانس ٹائم اور ہنگامی حالات میں کارروائی کی صلاحیت بہتر ہوگی۔

وزیر مملکت طلال چوہدری نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس کی نفری کی کمی پوری کرنے کے لیے 9 ہزار نئے اہلکار بھرتی کیے جا رہے ہیں، جبکہ دارالحکومت کے تمام تھانوں کی تعمیر و اپ گریڈیشن کا کام بھی رواں سال مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق نئی گاڑیوں اور اضافی نفری کی فراہمی سے شہریوں کو پولیس کی بہتر اور بروقت خدمات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

ٹیگز: