لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 2029 تک پنجاب کو جنوبی ایشیا کا سب سے زیادہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) فعال صوبہ بنانے کا ہدف مقرر کردیا۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ سے صوبائی مشیر برائے مصنوعی ذہانت علی مصطفیٰ ڈار نے ملاقات کی، جس میں پنجاب اے آئی وژن 2029 کی باضابطہ لانچنگ سے متعلق مشاورت کی گئی۔
ملاقات کے دوران علی مصطفیٰ ڈار نے وزیراعلیٰ کو اے آئی آفس کی گزشتہ دو ماہ کی کارکردگی، پنجاب کے اے آئی ایجنڈے پر عملدرآمد کے لیے تشکیل دی گئی ٹیم اور ماہرین کے تعاون سے تیار کردہ آن بورڈنگ پروگرام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کو پنجاب میں قائم پہلے مصنوعی ذہانت فعال ڈیلیوری یونٹ سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا، جبکہ پنجاب کو اے آئی این ایبلڈ صوبہ بنانے کے وژن پر ہونے والی پیش رفت اور آئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔
ملاقات میں پنجاب اے آئی وژن 2029 کے چھ بنیادی ستونوں پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے ذریعے صوبے میں حکومتی خدمات، گورننس اور عوامی سہولت کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے گ