لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں رات کا درجہ حرارت گرنے لگا ہے اور موسم سرد ہوتا جا رہا ہے۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار جدید موسمیاتی نگرانی اور تجزیاتی نظام کے ذریعے سموگ کی پیشگی اطلاع جاری کر دی گئی ہے، جس کے تحت سموگ کی صورتحال قابو میں رکھی جا رہی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو سموگ سے بچاؤ کے گرینڈ صوبائی آپریشن کی نگرانی کی ذمہ داری سونپ دی ہے تاکہ مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔