چین کے تعاون سے پاکستان میں آسمانی بجلی کی پیشگی اطلاع دینا ممکن ،   پہلا ڈیٹیکٹر  نصب کردیاگیا

چین کے تعاون سے پاکستان میں آسمانی بجلی کی پیشگی اطلاع دینا ممکن ،   پہلا ڈیٹیکٹر  نصب کردیاگیا

  کراچی: پاکستان میں آسمانی بجلی کی پیشگی اطلاع دینا ممکن  ہوگیا ہے۔   پہلا ڈیٹیکٹر  نصب کردیاگیا ہے۔  آسمانی بجلی کی پیش گوئی کرنے والا پہلا ڈیٹیکٹر پاکستان میں نصب کردیا گیا ہے۔ کراچی سمیت دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں 6 لائٹننگ ڈیٹیکٹرز نصب کیے جائیں گے۔ 25 ڈیٹیکٹرزچین نے پاکستان کو تحفے  میں دیے ہیں۔ کراچی میں بیک وقت ایک شارٹ اورایک لانگ رینج ڈیٹیکٹرنصب کیا جائےگا جو سمندرکی جانب سے آسمانی بجلی گرنے کے واقعات کی اطلاع کا حامل ہوگا۔ بارشوں کے سسٹم کی گرج چمک دوران بالا فضأوں میں آسمانی بجلی کی شدت کا اندازہ لگایا جاسکے گا۔


منصوبے کے تحت ملک بھرمیں 25 لائٹننگ ڈیٹیکٹرزنصب کیے جائیں گے۔ آسمانی بجلی گرنے کے واقعات کا جمع کردہ ڈیٹا مستقبل میں غیرمعمولی موسمیاتی حالات کے دوران معاون ثابت ہوگا۔ چین کی طرف سے تحفے میں دیے گئے آلات انسٹیٹوٹ آف الیکٹریکل انجینئرنگ چائنیزاکیڈمی آف سائنسزنے تیارکیے ہیں جن کی مالیت 28 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ماضی قریب و بعید میں تیزبارشوں کے دوران تھرپارکر میں بجلی گرنے کے متعدد واقعات قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اورمویشیوں کی ہلاکت کا سبب بن چکے ہیں۔


محکمہ موسمیات کے مطابق ہر ڈیٹیکٹر 100 مربع کلومیٹر میں آسمانی بجلی کے گرنے کی پیشگی اطلاع دے سکتا ہے، اب تک پاکستان میں آسمانی بجلی گرنے کی پیشگی اطلاع کا جدید نظام موجود نہیں تھا، ان آلات کی قیمت 10لاکھ امریکی ڈالرز (28کروڑ40لاکھ روپے ) کے لگ بھگ ہے۔

مصنف کے بارے میں