Get Alerts

 پاکستان کی یوتھ میں بے پناہ پوٹینشل ہے، اسے درست سمت دینا ہوگی:پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمان

لاہور: ریکٹر سپیریئر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کی نوجوان نسل میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے، ہمیں نوجوانوں کو درست سمت دینے اور آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔

سپیریئر یونیورسٹی میں ’’آئی ایم اے 2026، انڈسٹری میٹس اکیڈیمیا‘‘ کے افتتاح کے موقع پر پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمان نے ربن کاٹ کر ایونٹ کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ دن رات کی محنت کے بعد آئی ایم اے 2026 کا انعقاد کامیاب بنایا گیا، جو پوری ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے۔

ریکٹر سپیریئر یونیورسٹی نے کہا کہ انڈسٹری اور اکیڈیمیا کے درمیان خلا کم کرنے میں آئی ایم اے ایک اہم قدم ہے۔ تعلیمی اداروں اور صنعت کے درمیان مضبوط رابطے سے طلبہ کو عملی میدان کی ضروریات سے آگاہی اور بہتر مواقع فراہم کیے جا سکتے ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمان نے کہا کہ ہمیں مل کر اپنی یوتھ کو آگے لے کر جانا ہے۔ طلبہ اگر دن رات محنت کریں تو کامیابی ان کے قدم چوم سکتی ہے۔ سپیریئر یونیورسٹی میں ہر مضمون عملی کام پر مشتمل ہے تاکہ طلبہ کو تعلیم کے ساتھ عملی تجربہ بھی حاصل ہو۔

انہوں نے بتایا کہ سپیریئر یونیورسٹی کا ’’تھری یو ون ایم‘‘ پروگرام بھی کامیابی سے جاری ہے، جس کے تحت طلبہ کو ایک سال کا عملی تجربہ فراہم کیا جاتا ہے۔ اس تجربے کی بدولت طلبہ کے لیے تعلیم مکمل کرنے کے بعد ملازمت حاصل کرنا آسان ہو جاتا ہے۔

ریکٹر سپیریئر یونیورسٹی نے کہا کہ اگر ہم سب اپنے اپنے کردار کو ذمہ داری اور دیانت داری سے ادا کریں تو معاشرے کی ترقی کے لیے بہت سے مسائل خود حل کیے جا سکتے ہیں۔ نوجوانوں کو آگے بڑھانے کے لیے تعلیمی اداروں، صنعت اور معاشرے کو مشترکہ طور پر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

ٹیگز: