Get Alerts

مری میں ن لیگ کا اہم اجلاس، آزاد کشمیر میں حکومت سازی پر غور

مری میں ن لیگ کا اہم اجلاس، آزاد کشمیر میں حکومت سازی پر غور

مری: مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت کا اہم اجلاس مری میں صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی زیرصدارت ہوا، جس میں آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے امور پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، حمزہ شہباز اور آزاد کشمیر اسمبلی کے نومنتخب مسلم لیگ (ن) کے ارکان نے شرکت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کا اختیار پارٹی صدر نواز شریف کو دے دیا ہے۔ وزارت عظمیٰ کے لیے مختلف ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق شاہ غلام قادر وزارت عظمیٰ کے مضبوط ترین امیدوار ہیں، جبکہ طارق فاروق، کرنل (ر) وقار اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر بھی وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں شامل ہیں۔

اجلاس میں آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے لیے آئندہ کے لائحہ عمل اور سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ حتمی فیصلہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی مشاورت سے متوقع ہے۔

ٹیگز: