پارلیمنٹ کی راہداریوں میں پانامہ ہنگامے کی گونج، دوسری قسط آج پیش ہوگی

پارلیمنٹ کی راہداریوں میں پانامہ ہنگامے کی گونج، دوسری قسط آج پیش ہوگی

اسلام آباد: پاناما کا ہنگامہ  کیا گُل کھِلائے گا ؟ قومی اسمبلی کے ہنگامہ خیز اورشورشرابے سے بھرپور اجلاس کی دوسری قسط آج پیش کی جائیگی ۔ 

آج کسے بولنے کی اجات ملے گی  یا پھر مائیک بند کردیئے جائیں گے ؟

اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعظم کے بیانات میں تضاد پر جمع کرائی گئی تحریک استحقاق مسترد کردی۔ اسپیکر ایازصادق نے رولنگ دی ہے کہ معاملہ عدالت میں ہے اس لئے منظوری نہیں دی جاسکتی ۔گزشتہ  خواجہ سعد رفیق کو بولنے کی اجازت دینے پر قومی اسمبلی میں ہنگامہ کھڑ ا ہوگیاتھا۔اپوزیشن ارکان نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں اور خوب نعرے بازی کی ۔اجلاس آج شام 4 بجے تک ملتوی کر دیا گیا تھا۔

خواجہ سعد رفیق نے اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کو غنڈہ گردی قرار دیتے ہوئے کہا  تھا کہ انہیں جمہوریت کی الف ب کا بھی نہیں پتا۔ پی ٹی آئی والے صرف اپنی تنخواہیں سیدھی کرنے ایوان میں آئے ہیں۔خواجہ سعد رفیق کو بولنے کی اجازت دینے پر اپوزیشن نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر اسپیکر ڈائس کے سامنے پھینک دیں تھی  اور اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کر کے نعرے بازی کی۔

اپوزیشن کی شدید ہنگامہ آرائی کے بعد ایوان کی کارروائی کو 15 منٹ کے لیے ملتوی کیا گیا ۔ تاہم صورتحال معمول پر نہ آنے کے بعد اسپیکر اپوزیشن لیڈر کی مشاورت کے بعد اجلاس آج  شام 4 بجے تک ملتوی کر دیاتھا۔

مصنف کے بارے میں