24سالہ خاتون چاکلیٹ فیکٹری کی مشین میں گر کر جاں بحق

24سالہ خاتون چاکلیٹ فیکٹری کی مشین میں گر کر جاں بحق

ماسکو: ماسکو سے تقریباََ100کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ایک چاکلیٹ فیکٹری میں کام کرنے والی 24سالہ روسی خاتون توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے چاکلیٹ فیکٹری میں بنائے گئے بڑے ٹینک میں جا گری ۔

خاتون کی بدقسمتی یہ بھی رہی کہ اس وقت وہاں کہ کوئی بھی موجود نہیں تھا ۔ٹینک میں لگی مشین نے خاتون کا قیمہ بنا دیا۔تاہم مشین لوڈ ہونے کی وجہ سے خودکار طریقے سے بند ہو گئی ۔

رشین پولیس اس کیس کی تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہناہے کہ وہ یہ دیکھ رہے ہیں کہ خاتون کی موت میں کوئی اور طریقہ کار تو نہیں ہے ۔