رواں سال پاکستانی گوگل پر سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی شخصیات کی فہرست جاری

رواں سال پاکستانی گوگل پر سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی شخصیات کی فہرست جاری

اسلام آباد: گوگل نے گزشتہ دنوں سال 2016ءکی زیادہ سرچ کیے جانے والے الفاظ اور لوگوں کی فہرست جاری کردی جس کے مطابق پاکستان میں زیادہ ترتلاش کھیلوں سے متعلق تھی جبکہ افراد کی فہرست میں مقامی اورعالمی شخصیات شامل تھیں، اس فہرست میں زیادہ ترایسی شخصیات تھیں جو خبروں میں رہیں ، سب سے زیادہ سرچ قندیل بلوچ کے بارے میں کی گئی اور فہرست کچھ یوں تھی۔
قندیل بلوچ
سوشل میڈیا سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی ماڈل و اداکارہ قندیل بلوچ کو رواں سال بھائی نے موت کے گھاٹ اتاردیاتھا، انہیں فیس بک کی ویڈیوز نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچایاتھا جن میں اس نے ڈانس ، سیاسی شخصیات کو پروپوز اورکچھ لوگوں کو بے نقاب کیاتھا۔


امجد صابری
معروف قول اور صوفی گائیک امجد صابری کو کراچی میں 22جون کو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے موت کے گھاٹ اتاردیاتھا جس کی وجہ سے تقریباً پورا ملک ہی سوگ میں ڈوب گیاتھا، شاید یہی وجہ ہے کہ اُن کا نام فہرست میں دوسرے نمبر پر رہا۔

عبدالستار ایدھی
انسانیت کی خدمت کیلئے معروف شخصیت عبدالستارایدھی 88سال کی عمر میں 8جولائی کو دنیا فانی سے رخصت ہوگئے تھے،2013ءسے وہ گردوں کے مرض میں مبتلاءتھے اور تب سے ڈائلسز پر تھے ۔

ڈونلڈٹرمپ

امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسلمان اور اسلام مخالف بیانات کی وجہ سے اپنی انتخابی مہم کے دوران ہی شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے تھے اور امریکہ کے باہر بھی لوگ ان کی شخصیت اور کاروباروغیرہ سے متعلق جاننے کی کوشش کرتے رہے۔

مومنہ مستحسن
کوک سٹوڈیو سے شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے والی مومنہ مستحسن کا گانا’آفرین آفرین‘ ہٹ ہونے پر پورے ملک کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ، یہ گانا سب سے زیادہ دیکھی جانیوالی ویڈیوز کی فہرست میں بھی جگہ بنانے میں بھی کامیاب ہوگیا۔مومنہ مستحسن کاگانا ہٹ ہونے کے بعد زیادہ سے زیادہ لوگوں نے ان کے بارے میں جاننے کی کوشش کی اور ان کی تصاویر ڈھونڈتے رہے ۔

ممتاز قادری

مبینہ طورپر توہین رسالت کے الزام کی وجہ سے پنجاب کے سابق گورنر سلمان تاثیر کو ممتازقادری نے چار جنوری 2011ءکو اسلام آباد کی کوہسار مارکیٹ میں قتل کردیاتھا جس پر اُنہیں موقع سے ہی ساتھی پولیس اہلکاروں نے حراست میں لے لیاتھا اورقصور وار قراردیتے ہوئے انسداددہشتگردی کی عدالت نے اُنہیں سزائے موت سنائی تھی ، جسے اسلام آبادہائیکورٹ اور سپریم کورٹ نے بھی برقراررکھا، تمام اپیلیں مسترد ہونے کے بعد رواں سال کے اوائل میں اُنہیں اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پھانسی دیدی گئی تھی ۔

پروشا بنیرجی

بھارتی ٹی وی اداکارہ پروشابنیر جی ممبئی میں اپنے گھر میں مردہ پائی گئی تھیں اور شبہ تھا کہ اُنہوں نے خودکشی کی ۔یہ بھی اطلاعات تھیں کہ بگ باس سٹار رشتے داریوں سے پریشان ہوکر پنکھے سے جھول گئیں،وہ ڈانس پروگرام ’جھلک دکھلاجا‘کا بھی حصہ رہیں ۔

ہیلری کلنٹن
امریکی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے بھی اپنے دھیمے انداز میں صدارتی الیکشن کیلئے مہم جاری رکھی لیکن بالآخر 8نومبر کو ڈونلڈٹرمپ سے شکست کھاگئیں۔

میلانیہ ٹرمپ
ڈونلڈٹرمپ کے صدربننے سے قبل ان کی اہلیہ میلانیہ ٹرمپ کی برہنہ تصویر سامنے آئی تھی جس پر اُنہیںسوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایاگیا اور شرمناک الزامات لگائے گئے ، برہنہ حالت میں ایک اور خاتون کیساتھ میلانیہ ٹرمپ کو گلے لگائے بھی ایک تصویر امریکی میڈیا نے جاری کی تھی ۔


ڈی جے بریوو
کرکٹ کے میدان میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے کے بعد بریوو نے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھا اور چھاگئے ۔

پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ ٹرینڈ ’کرکٹ سکور‘ رہا جس کے بعد ’پی ایس ایل شیڈول 2016ءدوسرے، پی ٹی وی سپورٹس لائیوتیسرے جبکہ یورو2016ءچوتھے نمبرپررہا۔ اس کے علاوہ اپیل کا نیا فون آئی 7، بھارتی شو بگ باس 9اور سلمان خان کی فلم سلطان نے بھی فہرست میں جگہ بنائی۔

مصنف کے بارے میں