بنگلہ دیش نے آخری ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

بنگلہ دیش نے آخری ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

ڈھاکہ : بنگلہ دیش نے آخری ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی ۔ میچ کی فتح کے بعد بنگلہ دیش نے 3 میچز کی سیریز بھی دو ایک سے جیت لی۔

آخری میچ میں ویسٹ انڈیز کا 199 رنز کا ہد ف ،بنگلہ دیش نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 39 ویں اوور میں حاصل کر لیا ۔سومیا سرکار نے 80 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ تمیم اقبال 81 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے ۔


اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنا ئے تھے۔شائی ہوپ کی 108 رنز کی شاندار اننگز بھی ٹیم کو ناکامی سے نہ بچا سکی
بنگلہ دیش کے مہدی حسن بہترین بولنگ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی بنے۔