واشنگٹن : امریکی ائیر لائن کی سنگین غلطی کی وجہ سے کسی کی طرف سے عطیہ کیا گیا انسانی دل ضائع ہوتے ہوتے رہ گیا ۔
تفصیلا ت کے مطابق امریکی ائیر لائن کسی کی طرف سے عطیہ کیا گیا دل مخصوص مقام پر اتارے بغیر ہی آگے چل پڑی ۔امریکہ کی ساﺅتھ ویسٹ ائیر لائنز کی پرواز سیاٹل سے ڈیلاس جارہی تھی ۔مسافر طیارے کو پرواز کے کئی گھنٹے بعد واپس بلایا گیا کیونکہ اس میں موجود انسانی دل کو عملہ اتارنا بھول گیا تھا ۔
Plane forced to turn around after donated human heart left behind by mistake https://t.co/QH8O362rbg pic.twitter.com/6ZFtGnFIXw
— CTV News (@CTVNews) December 15, 2018
عطیہ کردہ انسانی دل کو مسافر طیارے کے ذریعے کیلفورنیا سے سیاٹل لایاگیا جہاں اس مقامی ہسپتال پہنچانا تھا ۔ لیکن جہاز کے عملے نے عطیہ کردہ دل کو کیلفورنیا بھجوا گیا ۔
طیارے میں سوار مسافروں کو اس وقت شدید حیرت ہوئی جب جہاز کے کپتان نے اعلان کیا کہ" ایک انسانی دل جہاز میں رہ گیا ہے" جس کی وجہ سے فلائٹ کو واپس موڑا جا رہاہے ،
Human heart left onboard Southwest Dallas-bound flight https://t.co/qhbNu6NUik pic.twitter.com/anANFi1XVg
— ABC13 Houston (@abc13houston) December 15, 2018
مسافر طیارے کا رخ آدھا راستہ تہہ کرنے کے بعد واپس کیلفورنیا ائیر پورٹ کے لیے موڑ دیا گیا ۔تاہم پائلٹ کی حاضر دماغی کے باعث ایک انسانی دل ضائع ہونے سے بچ گیا ۔