ترکی نے جمال خشوگی کے قتل کی تحقیقات سے پیچھے ہٹنے سے انکار کر دیا

ترکی نے جمال خشوگی کے قتل کی تحقیقات سے پیچھے ہٹنے سے انکار کر دیا
کیپشن: image by facebook

دوحہ : ترکی نے جمال خشوگی کے قتل کی تحقیقات سے پیچھے ہٹنے سے انکار کر دیا ہے اور کہا کہ قاتلوں کو بے نقاب کرنے تک وہ ہر لحاظ سے معاملے کو پرکھنے کی کوشش جاری رکھیں گے ،  تفصیلات کے مطابق ترکی  نے  سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل کی تحقیقات سے پیچھے ہٹنے سے انکار کر دیا۔

قطری حکام کا کہنا ہے کہ جمال خشوگی کے قتل میں سعودی حکومت کی طرف اشارے مل رہے ہیں ، امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے ، سینیٹ اراکین ، ترکی نے واضح طور پر بتایا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان خشوگی کے قتل میں براہ راست ملوث ہیں کیونکہ انھوں نے ہی قتل کے احکامات جاری کیے تھے۔

دوسری طرف سعودی حکومت نے اس بات سے صاف انکار کر دیا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اس قتل میں ملوث ہیں ، اس سلسلے میں محمد بن سلمان نے امریکہ کا دورہ بھی کیا تھا اور ڈونلڈ ٹرمپ کو اعتماد میں لیا لیکن اس کے باوجود انگلیاں ان کی طرف اٹھ رہی ہیں ۔

ترکی  حکام کا کہنا ہے کہ ترکی بھی جمال خشوگی کے قتل کی تحقیقات میں بنیادی کردار ادا کر رہا ہے، اب یہ امریکہ پر منحصر ہے کہ وہ کس طرح اس معاملے کو آگے لے کر جاتے ہیں ۔