عدالت نے بابر اعظم پر الزامات کو بے بنیاد قرار دیدیا

عدالت نے بابر اعظم پر الزامات کو بے بنیاد قرار دیدیا
کیپشن: عدالت نے بابر اعظم پر جنسی ہراسانی کے الزامات بے بنیاد قرار دیدیے

لاہور: پولیس نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر خاتون کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کو جھوٹا قرار دے دیے۔قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم پر الزامات سے متعلق تفتیشی افسر نے رپورٹ سیشن کورٹ میں جمع کروا دی۔

پولیس نے رپورٹ میں کہا ہے کہ خاتون کے الزامات میں صداقت نہیں،2017 میں خاتون کا مؤقف سن کر اندراج مقدمہ کی درخواست داخل دفتر کر چکے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خاتون بابراعظم کے خلاف ٹھوس شواہد دینے میں ناکام رہی ہیں، عدالت نے درخواست کو قانون کی روشنی میں نمٹانےکاحکم دے دیا ۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ایک پریس کانفرنس کے دوران حامیزہ مختار نامی خاتون نے بابر اعظم پر جنسی زیادتی ، تشدد کا جھانسہ دے کر دھوکہ دینے اور مال بٹورنے کے سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے تھے۔ 


یا د رہے کہ بابراعظم پر الزام لگانے والی خاتون نے بابراعظم پر سنگین الزامات لگائے تھے ، خاتون نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے بابراعظم کے ساتھ گہرے مراسم رہے ہیں ، اور کرکٹر نے اس سے شادی کا جھانسہ دیا ہے۔