صرف ٹی ٹوئنٹی نہیں تینوں فارمیٹ کی کپتانی دی جائے : بابر اعظم کا مطالبہ

صرف ٹی ٹوئنٹی نہیں تینوں فارمیٹ کی کپتانی دی جائے : بابر اعظم کا مطالبہ

لاہور :  قومی ٹیم کے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے پی سی بی سے تینوں فارمیٹ کی کپتانی کا مطالبہ کردیا۔حال ہی میں ٹی 20 کے کپتان بننے والے شاہین آفریدی کو قیادت سے ہٹا دیا جائے گا۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی نے بابر اعظم کو وائٹ بال کرکٹ میں قیادت کی پیشکش کی ہے لیکن انہوں نے اب تک یہ پیشکش قبول نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ سابق کپتان بابر اعظم جنہوں نے گزشتہ سال ایشیا اور ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد قیادت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ٹی ٹوئنٹی میں شاہین شاہ کو کپتان بنایا گیا تھا۔

نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں چار ایک سے شکست کے بعد پی ایس ایل 9 میں شاہین شاہ کی قیادت میں لاہور قلندر کی ناقص پرفارمنس نے بھی ان کے کیس کو کمزور کیا۔

بورڈ میں تبدیلی آئی اور محسن نقوی کے چیئرمین بنتے ہی کپتان کے حوالے سے بیان نے شاہین کے مستقبل پرسوالیہ نشان لگا دیا۔ نئی سلیکشن کمیٹی بنی تو اس نے بھی قیادت کے لیے اپنا ووٹ بابر اعظم کے حق میں دیا جس کے بعد ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز بابر اعظم کی پی سی بی چیئرمین محسن نقوی سے بھی ملاقات ہو چکی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بابر اعظم آئندہ ماہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ہوم سیریز میں ایک بار پھر پاکستان کرکٹ ٹیم کے قائد کے طور پر میدان میں اتریں گے جس کا جلد اعلان متوقع ہے۔

مصنف کے بارے میں