اسلام آباد ، سینیٹ انتخابات فروری میں شوآف ہینڈز کےذریعے ہوں گے ۔ وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں وفاقی کابینہ نے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ سینیٹ کے انتخابات مارچ کی بجائے فروری میں کرائے جائیں گے ۔
اٹارنی جنرل خالدجاوید خان نے کابینہ میں تجاویز پیش کیں اور مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے آئینی اور سیاسی پہلوؤں پر بریفنگ دی ۔
وفاقی کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت سینیٹ انتخابات کے لئے سپریم کورٹ سے رائے لینے کے لئے ریفرنس دائر کرے گی ۔
کابینہ کے اجلاس میں 14 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا جس میں چیئرمین این ڈی ایم اے کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ۔ کابینہ کے اجلاس میں اٹارنی جنرل نے قانونی معاملات پر اور وزارت خزانہ نے وفاق کی جانب سے صوبوں کو رقوم کی فراہمی پر بریفنگ دی ۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اٹارنی جنرل نے قانونی معاملات پرجب کہ وزارت خزانہ نے وفاق کی جانب سے صوبوں کو رقوم کی فراہمی پر بریفنگ دی۔ کابینہ کو احساس کفالت پر سروے اور کورونا ریلیف فنڈ پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں وزارت آئی ٹی کے ذیلی ادارے آئیگنائیٹ کے سی ای او کی تعیناتی ، سوئی ناردرن اور سدرن گیس کمپنیوں کے مستقل ایم ڈیز کی تعیناتیوں کی بھی منظوری دی گئی ۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بجلی تقسیم کارکمپنیوں کے سی ای اوزکی تعیناتی کر دی گئی۔