اسلام آباد ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ۔ پٹرول کی قیمت میں تین روپے اضافہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ 16 دسمبر سے کیا گیا ہے ۔
جس کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 103 روپے 69 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے ۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت تین روپے فی ڈیزل اضافے کے ساتھ 108 روپے 44 پیسے ہوگئی ہے ۔ مٹی کے تیل کی قیمت 70 روپے 29 پیسے ،اورلائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 67 روپے 86 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی پانچ پانچ روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے ۔ جبکہ قیمتوں میں تبدیلی پندرہ روز کے لئے ہوگی ۔